نواب شاہ کے ڈسٹرکٹ ٹنڈوآدم میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مقامی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے بارے میں کلام کیا گیا جبکہ مدنی مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے اسلامی بہنوں کے سنتوں بھرے اجتماعات کے اہداف، کارکردگی شیڈول پر عمل کرنے اور سفرِ شیڈول کے حوالے اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔آخر میں ذمہ داران سے ملاقات اور تحائف تقسیم کرنے کا بھی سلسلہ رہا۔